• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کےنگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور کی منظوری مسترد

کے پی کےنگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور کی منظوری مسترد

پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کی منظوری کو مسترد کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مجوزہ نگراں وزیراعلیٰ عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا کیوں گئے؟ الیکشن کمیشن منظورآفریدی کی عمران خان سے ملاقات پر نوٹس لے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ منظور آفریدی نےعمران خان سے ملاقات کر کےعوام کے سامنے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ منظور آفریدی جے یو آئی کے ڈونر ہیں اور ان کا بھائی سینیٹر ایوب آفریدی پی ٹی آئی کا ڈونر ہے، جےیوآئی کے کارکن اورپی ٹی آئی کےسینیٹرکےبھائی کاانتخاب جانبداری کی انتہاہے۔

تازہ ترین