• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے‘

’پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کیلئے ہے‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 1998 میں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنے پڑے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔

پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ذمہ دارانہ طرزعمل کے پیش نظر نیوکلیئر سپلائیر گروپ میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنا پڑے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پچھلے 20 برسوں میں ایٹمی عدم پھیلاو پر سختی سے عمل کیا، پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین