• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان  نے منظور آفریدی کو مسترد کر دیا

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظورآفریدی کا نام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو نگراں وزیراعلیٰ کےلیے دوسرا نام دینے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق رات کو مشاورتی اجلاس ہوا ہے جبکہ آج پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منظور آفرید ی کا نام نہ فائنل ہوا تھا اور نہ ہی ڈراپ ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر نے جو نام دیا ہے اس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ہم نے نہیں۔

تازہ ترین