• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار ، 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے پر بند

حصص بازار ، 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے پر بند

پاکستانی حصص بازار کے 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام 64 پوائنٹس کے اضافے پر42138 پوائنٹس پر کیا۔

حصص بازار میں کاروبار ی ہفتے کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم نگراں وزیر اعظم کی تقرری پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھی گئی اور100 انڈیکس میں ایک موقع پر ساڑھے 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن کاروبار کے اختتام پر اضافہ 64 پوائنٹس رہ گیا۔

آج مجموعی طور پر13 کروڑ 93 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6ارب روپے سے زائد رہی جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30ارب روپے کے اضافے سے 8762 ارب روپے ہوگئی۔ 

تازہ ترین