• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش، کارکن پر تشدد


سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر مسلم لیگ ن کے کارکن کی سیکورٹی اہلکاروں نے پٹائی کردی ۔


نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش، کارکن پر تشدد

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن دوڑتا ہوا نواز شریف کے پاس پہنچا اور ہاتھ ملانے کی کوشش کی ۔

سیکورٹی اہلکار نے لیگی کارکن کو پکڑ کر اس کی لاتوں اور گھوسوں سے خوب خاطر توازوکی جبکہ نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ کے اشارے سے سیکورٹی اہلکاروں کو کارکن کو مارنے سے منع کرتے رہے۔

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش، کارکن پر تشدد

بعد ازاں نواز شریف نے اس کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اس کارکن کو گلے لگایا جس کے بعد کارکن نے اسٹیج کے سامنے کھڑے ہو کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ عوام اور قائد کے رشتے کو سمجھیں۔

تازہ ترین