• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور اور پبی میں کارروائی

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور اور پبی میں کارروائی

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور اور پبی کے علاقوں میں غیر معیاری مشروبات اور مصالحہ بنانے والوں کےخلاف کاروائیا ں کیں، غیر معیاری مسالے اور مشروبات بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں تین مسالا فیکٹریوں کا معائنہ کیا، صفائی کو بہتر بنانے کےلیے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

پبی میں کولڈ ڈرنکس اور ببل گم فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تین ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات قبضے میں لےلی گئیں، کولڈدرنکس کمپنی مختلف ملٹی نیشنل برانڈز کی جعلی مشروبات بنا رہی تھیں ۔

تازہ ترین