• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
احد چیمہ کے چھپائے ڈیڑھ کروڑ روپے، گاڑی برآمد

نیب نے لاہور میں کرپشن کیس میں گرفتار احمد چیمہ کی نشاندہی پر کار شو روم پر چھاپہ مار کر احد چیمہ کی جانب سے چھپائے گئے ڈیڑھ کروڑ روپے اور گاڑی برآمد کرلی ہے۔

احد چیمہ کیس میں نیب لاہور کو اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب کے تفتیشی افسران نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ مار کر ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم کیش کی صورت میں برآمد کردلی ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت پراڈو گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے۔

دوران تحقیقات ملزم احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد حاصل ہوئے، ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے اہم معلومات ڈیلیٹ کی گئی ای میلز کی ریکوری کے ذریعے حاصل ہوئیں۔

نیب لاہور ملزم احد چیمہ کے غیرقانونی اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، ملزم احد چیمہ کی کروڑوں روپے کی دولت چپائے جانے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، بنیادی طور پر احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین