• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

بیٹے کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کرنا ایوانکا ٹرمپ کو بھاری پڑگیا


کراچی(نیوزڈیسک) بیٹے کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کرنا ایوانکا ٹرمپ کو بھاری پڑگیا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے 2 برس کے بیٹے کو گود میں لی ہوئی ہیں۔


اس ٹوئٹ کے بعد سے ٹوئٹر صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے سبب کئی بچوں کو اپنے والدین سے الگ ہونا پڑا ہے۔

رواں ماہ ہی یہ خبر آئی تھی کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو امریکی سرحدی محافظوں نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جب کہ ان کے بچوں کو ان سے جدا کرکے الگ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین