• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح

پاکستان نے لارڈ ز کے پہلے ٹیسٹ میں کر کٹ کے بانی انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دے کر اسے اپنے ہوم گرائونڈ پر رسواء کردیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ، اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد امام الحق اور حارث سہیل نے مطولبہ ہدف حاصل کر کے پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کردیا،میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام محمد عباس کو ملا، جو اپنے دونوں ٹیسٹ میں خاصے کامیاب رہے،محمد عباس نے نا صرف لارڈز ٹیسٹ میں 64 رنز دے کر 8 وکٹ حاصل کیں بلکہ اس سے قبل ڈبلن ٹیسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کر کے آئر لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ٌکامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقابل شکست پرفارمنس کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سراہتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح

اور گرین شرٹس کو مستقبل میں بھی شاندار پرفارمنس کی ہدایت کی *پاکستان واپڈا اور سندھ نے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹل جیت لئے،مردوں کےفائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ائیر فورس کو شکست دی،خواتیں فائنل میچ سندھ اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جوسندھ نے22 کے مقابلے 24 گولوں سے جیتا، سندھ کی طرف سے قرۃالعین، سکینہ مودی، نایاب رضیہ، شبانہ، حنا رفیق، کاشیہ اور سمبل نے عمدہ کھیل پیش کیا، ان میچوں کو انوار احمد، یاسر، شازیہ یوسف، عائشہ شیر، شاہد امین، خالد پرویز، آفتاب اقبال اور عدنان نے سپروائز کیا۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح
قومی خواتین نیٹ بال ایونٹ کی فاتح سندھ ٹیم مہمان خصوصی شعیب صدیقی سے ٹرافی وصول کرتے ہوئے

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی شعیب احمد صدیقی، وفاقی سیکرٹری،منصوبہ بندی، حکومت پاکستان تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن چیئرمین ظفر اقبال، صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، خزانچی سید توقیر احمد، واپڈا اسپورٹس بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد رزاق گل، نائب صدر ملک سمین خان، اسلام آباد نیٹ بال کے صدر کرنل(ر) غلام مرتضی ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈایکٹر جنرل منصور احمد خان، ڈایکٹر (این ایف) محمد اعظم ڈار موجودتھے*ایک روزہ کراچی بیچ گیمز کراچی ڈائمنڈ نے78,76,74گولڈ، سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ جیت لئے، کراچی پلاٹینیم نے دوسری اور کراچی گولڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی میونسپل کمشنر کراچی سیف الرحمان نےفاتح دستے کو منصور احمد ٹرافی دی ، ان کھیلوں کا افتتاح کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان نے کیااس موقع پر کبوتراورغبارے فضاء میں چھوڑے گئے ،فتتاحی تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے قومی نظموں کی دھنوں پر ثقافتی رقص کا مظاہرہ کیا جبکہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹیبلوز پیش کئےگئے۔

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح
سندھ گیمز بیڈ منٹن کی فاتح کھلاڑی سارہ آفتاب

  تقریب میں 800سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی،تقریب شروع ہونے سے قبل اولمپئین منصور احمد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ،، اس موقع پر ایشین سیپک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے صدر عبد العلیم کے سی ایس اے کےچیئرمین غلام محمد خان،سیکریٹری خالد رحمانی ، میڈیا کو آرڈینیٹر ایم نسیم، محسن خان ، احمد علی راجپوت، وسیم ہاشمی ، صفدر عباس،بیگم اسماء علی شاہ، ذوالفقار قائم خانی ، محمد تقی اور دیگر موجو د تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین