• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس484پوائنٹس اضافے پر بند

اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس484پوائنٹس اضافے پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت دن رہااور 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے بعد 42622 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت انداز سے ہونے والا آغاز کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا ۔

آج مجموعی طور پر 12 کروڑ حصص کے سودے ہوئے ،جن کی مالیت 5 ارب 20 کروڑ سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 8860 ارب روپے ہوگئی ۔

کاروبار کے اختتام پر عارف حبیب سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق نگراں حکومت کے قیام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواجس سے مسلسل دوسرے روز مثبت اختتام ہوا۔

تازہ ترین