• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے دَنگل میں ایک اور فلم شامل، ہدایت کار محمود اختر کی فلم’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ اب عید الفطر پر پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ عید پر رنگ بکھیرے گی

فلم کی کاسٹ میں سینئر اور جونیئر فن کاروں کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں ایک جانب نئی نسل کے پسندیدہ ہیرو میکال ذوالفقار جلوے بکھیر رہے ہوں گےتو دوسری جانب امریکی نژاد پاکستان ہیرو شایان خان فن کا جادو جگائیں گے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ نایاب خان اور کومل فاروقی نے بھی شوخ و چنچل پرفارمینس دی ہے۔

’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ عید پر رنگ بکھیرے گی

دوسری جانب فلموں اور ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار قوی خان، عتیقہ اوڈھو، محمود اختر اور عذرا محی الدین نے جونیئر فن کاروں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنے فن کارانہ تجربات کا استعمال کیا ہے۔

’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ عید پر رنگ بکھیرے گی

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ میں نمایاں کردار نبھانے والے علی کاظمی بھی میکال ذوالفقار اور شایان خان کو تنگ کرتے نظر آئیں گے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے عیدین پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے فیصلے کے بعد پاکستانی فلم سازوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور جو فلمیں عید کے بعد ریلیز کرنی تھیں، انہیں بھی عید دَنگل میں شامل کر لیا۔

’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ عید پر رنگ بکھیرے گی

امریکا اور کینیڈا کی شاندار لوکیشن پر فلمائی گئی مزاحیہ اور میوزیکل فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ 6جولائی کو ریلیز کی جانی تھی۔

’ نہ بینڈ، نہ باراتی‘ عید پر رنگ بکھیرے گی

بھارتی فلموں کی پاکستانی سنیما گھروں میں نمائش پر پابندی کے بعد اب مذکورہ فلم میٹھی عید پر اپنے رنگ بکھیرے گی۔

واضح رہے کہ عید پر ماہرہ خان کی ’سات دن محبت ان‘، جاوید شیخ کی’ وجود‘ اور معمر رانا کی ’آزادی ‘عید دنگل میں شامل ہیں۔

تازہ ترین