• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آگے رکشا تھا اور ہماری کار پیچھے۔
چچا ڈرائیو کررہے تھے۔
رفتار سست تھی۔
بور ہوکر میں نے پوچھا،
’’کیریئر میں رکاوٹ آگئی ہے۔
ترقی کیسے کروں؟‘‘
چچا مسکرائے،
’’ترقی کی شاہ راہ اِس سڑک جیسی ہوتی ہے۔
اچانک کوئی رکشا سامنے آجاتا ہے۔
ہارن بجانے پر راستہ نہیں چھوڑتا۔
گالیاں اسے سنائی نہیں دیتیں۔
آپ ٹکر نہیں مار سکتے۔‘‘
’’پھر کیا کریں؟‘‘ میں نے دریافت کیا۔
چچا نے گیئر بدلا اور رکشے کو سائیڈ دے کر نکلے۔
رکشے والا گاڑی کو انتہائی قریب دیکھ کر گھبراگیا۔
چچا نے کہا،
’’رکشا راستہ نہ دے تو رفتار بڑھائیں اور ٹریک بدلیں۔‘‘
تازہ ترین