• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

بھارت، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 47 افراد ہلاک

بھارت، طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 47 افراد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک )بھارت کی شمالی ریاستوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انڈیا میں رواں ماہ میں طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی سے ہلاکتوں کا تیسرا بڑا واقعہ ہے حکام کے مطابق ہلاکتوں کے یہ واقعات تین ریاستوں اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔


ملک کے وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ ملک کی ایک چوتھائی زمین ریگستان ہوتی جا رہی ہے جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

زیادہ ریگستان ہونے کا مطلب زیادہ تباہ کن اور شدید طوفان ہیں پیر کو رات گئے آنے والے طوفانِ بادوباراں سے ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئی جہاں 19 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاست میں آفات سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار یوگندر سنگھ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے 11افراد آسمانی بجلی کا شکار ہوئے۔

اترپردیش میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرکزی اور شمالی علاقوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کردی۔

طوفان کے دوران ریاست اترپردیش میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائيں چلیں اور یو پی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار ٹی پی گپتا کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے ریاست میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ دس افراد زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کھلے آسمان تلے سو رہے تھے کہ آسمانی بجلی ان پر گری۔ اس کے علاوہ ریاست جھارکھنڈ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔

انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پرنسل سیکریٹری انفارمیشن اوی ناش آوستھی کے حوالے سے بتایا کہ قصبہ اناؤ میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

ان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے کان پور اور رائے بریلی میں بھی دو، دو افراد ہلاک ہوئے۔

پرنسل سیکریٹری انفارمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں امدادی آپریش شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی مجسٹریٹوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں تک متاثرہ افراد کو امداد پہنچائیں اترپردیش کے محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین