• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیوزی لینڈ؛ ڈیڑھ لاکھ گائےاجتماعی طور پرذبح ہوں گی

مویشیوں سے پھیلنے والے جراثیم پر قابو پانے کے اقدامات کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں ڈیڑھ لاکھ گائیں اجتماعی طور پر ذبح کی جائیں گی۔

دنیا میں دودھ کی پیداوار کا تین فی صد پیدا کرنیوالے ملک نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ؛ ڈیڑھ لاکھ گائےاجتماعی طور پرذبح ہوں گی

جولائی 2017 میں نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں ایک مخصوص بیکٹیریاکی موجودگی کا انکشاف ہوا تھاجس سے جانوروں میں نمونیا، جوڑوں کے عارضے اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ملک میں بائیوسکیورٹی کے سخت نظام کے باجود جانوروں میں اس بیکٹیریاکی افزائش پر حکام کو سخت تشویش کا سامنا ہے۔

تازہ ترین