• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کمپنی ایپل پر بازی لے گئی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کمپنی ایپل پر بازی لے گئی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کمپنی ایپل پر بازی لے گئی، گوگل کی برانڈ ویلیو ایپل سے ایک ارب ڈالر بڑھنے کے بعد گوگل دنیا کی نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گئی۔

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے، گوگل کی برانڈ ویلیو تین سو دو ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو تین سو ایک ارب ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر دو سو آٹھ ارب ڈالر کے ساتھ ایمیزون اور دو سو ایک ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسوفٹ چوتھے نمبر ہے۔

تازہ ترین