• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میری لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاں

میری لینڈ(آئی این پی) امریکہ میں میری لینڈ کے مقام پر تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہ کاریاں پھیلا دیں۔


ہنگامی حالت نافذ کرکے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں میری لینڈ کے مقام پر تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہ کاریاں پھیلا دیں۔

شہر کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے تو موٹر گاڑیاں پانی کی ریلوں کی زد میں آئی ہیں، کئی مکانات زیرِ آب آگئے۔

بالٹی مور کے جوار میں واقع ایلی کوٹ سٹی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے سیلاب اور بارشوں کے باعث علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین