• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حصص بازار، 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستانی حصص بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 300 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔

حصص بازار کے بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام 42 ہزار 846 پر کیا جبکہ آج 340 کمپنیوں کے 14 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

کاروبار کئے گئے حصص کی مالیت 7 ارب 91 کروڑ روپے رہی جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے اضافے سے 8913 ارب روپے ہوگئی۔ 

تازہ ترین