• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے مہنگا ہوکر 119 روپے کے قریب پہنچ گیا، یورو ڈیڑھ روپے اور برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 118 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں یورو ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 140 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے اضافے سے 159 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔

سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 31 روپے 90 پیسے اور امارتی درہم 5 پیسے اضافے سے 32 روپے 60 پیسے پر فروخت ہونے لگا ہے ۔

تازہ ترین