حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت سات جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آج ختم ہو رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پاورڈویژن کو بھجوائی تھی جس میں یکم جون سےپیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔