• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام سات بجے سے پہلے کھانا کیوں کھائیں؟

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

ہمارا جسم بالکل اُسی طرح ردعمل ظاہر کرتا ہے جس طرح ہم اس کی تربیت کرتے ہیں،یعنی ہمارا جسم کھانے، سونے اور دیگر سرگرمیوں پر ہماری تربیت کے مطابق عمل کرتا ہے۔

ان سرگرمیوں میں سب سے اہم کھانا پینا ہےجو جسم کےتمام اعضاء کو متاثر کرتی ہے لہٰذا وقت پر کھانا ناگزیر ہےلیکن سوال یہ ہے کہ کھانے کا بہترین وقت کیا ہے اور کیوں ہے؟

شام سات بجے سے پہلے کھانا

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

ماہرین صحت اور غذائیت کے مطابق آخری خوراک شام سات بجے سے پہلے لینے سے جسم کو اسے ہضم کرنے کے لئے مناسب وقت مل جاتا ہے، جسم اور دماغ دن بھر فنکشنل رہتے ہیں لہٰذا دن کے آخری لمحات میں انرجی کی سطح کم ہوجاتی ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نا صرف آپ کا پورا جسم متحرک ہو بلکہ تیزی سے کام کرے۔

اس کیس میں شام سات بجے سے پہلے کھانا کھانے سے جسم کوسونے سے قبل اُسے ہضم کرنے کے لئے کافی وقت مل جاتا ہے۔

وزن میں کمی

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

جب ہم جلدی کھانا کھاتے ہیں تو ہمارا جسم حرکت میں رہنے کے لئے کافی وقت ملتا ہے جو کیلوریز کو برن کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور نتیجتاً ہمارے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

موثر انہضام

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ جب آپ جلدی کھانے کھالیتے ہیں توکھانے کو بہتر طور پر ہضم کرنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔اس کا مقصد یہ ہے کہ کیلوریز کو چکنائی کی شکل میں جمع کرنے کے بجائے صَرف کر لیا جائے۔

کافی نیند

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

سونے سے پہلے کھانے سے بدہضمی اور سینے کی جلن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، جو بے آرامی اور بے خوابی کا سبب بنتا ہے۔ دیر سے کھانا دراصل دماغ کو یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ متحرک رہےجو جسم کو آرام کرنے سے روکتا ہے۔

دل کی صحت میں بہتری

شام 7 بجے کے بعدکھانا کیوں نہیں کھائیں؟

عمومی طور پرہمارے کھانوں میں نمک کا استعمال ہوتا ہے، اگر نمک کی مقدار زیادہ ہوتو رات دیر سے کھانا کھانا بلند فشار خون اور اُپھارہ کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا جلد کھانا کھانے کی عادت بہتر انہضام کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق رات کا کھانا جلدی کھانے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے جبکہ خون میں شوگر کی سطح میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اور کیلوریز موثر طور پر برن ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین