آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہالی ووڈ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ


سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل نے ڈوگلس ولیم کی ہدایت میں بننے والی فلم ’بینگ‘ میں کام کرکے ہالی ووڈ فلموں میں پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔


ہالی ووڈ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سنیما کی واپسی کے بعد سعودی عرب کی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ان دنوں ہالی ووڈ کی فلم ’بینگ‘ میں کام کررہی ہیں، عہد کامل نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ہالی ووڈ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

فلم ہالی ووڈ ہدایت کار ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، مداحوں کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت میں بننے والی مار ڈھار سے بھرپور فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

خیال رہے کہ عہد کامل اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے اور نیٹ فلیکس کے تعاون سے بننے والی منی ڈراما سیریز ’کولیٹرل‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، کولیٹرل ڈراما سیریز کو بی بی سی نے نشر کیا تھا۔

ہالی ووڈ میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

یاد رہے کہ سعودی اداکارہ عہد کامل 14 نومبر سن 1980 کو دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئی تھیں اور محض 8 برس کی عمر میں ہی امریکا منتقل ہوگئی تھیں جس کے بعد انھوں نے امریکی ریاست نیویارک میں فلم اور اداکاری کی تعلیم حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید