پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے پاکستانیوں کو احساس دلایا ہے کہ وہ کس طرح پانی بچاکر اس بحران میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پاکستان میں پانی کی قلت کا بخوبی ادراک ہے۔
ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں پانی کی قلت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔
ایک بالٹی پانی سے گاڑی دھوکرجرمن سفیر نے یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں پانی کو بچانے کے بہت سے طریقے ہیں۔