• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی جریدے 'ٹائم کا انوکھا انداز، سرورق کیلئے فضا میں ڈرون سجا دیئے


ڈرونزسے ویسے تو روزمرہ زندگی میں کئی کاموں کو سر انجام دینے کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہاہے لیکن اب سے لائٹ شوز کے لئے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

امریکی جریدے 'ٹائم کا انوکھا انداز، سرورق کیلئے فضا میں ڈرون سجا دیئے

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں اس خاص سرورق کے لیے 958 ڈرونز استعمال کیے گئے اور 400 فٹ بلندی پر ان ڈرونز نے کورپیج کے لیے فارمیشن بنائی۔

958ڈرونز نے ایک ساتھ فضا میں اُڑ کر ایسا نظارہ ترتیب دیا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

امریکی جریدے 'ٹائم کا انوکھا انداز، سرورق کیلئے فضا میں ڈرون سجا دیئے

فضا میں اُڑان بھرتے اور جلتے بجھتے ہوئے ڈرونز نے معروف امریکی جریدے ٹائم کا سر ورق اس مہارت سے تشکیل دیا کہ فضامیں شاندار لائٹ شو بھی پیش کر ڈالاسرخ رنگ کی LEDروشنیوں سے مزین یہ ڈرونزبڑی تعداد میں جب ایک ساتھ فضا میں بلند ہوئے تولوگ آرٹسٹوں کو داددئیے بغیر نہ رہ پائے۔

یہ سرورق 11 جون 2018 کے شمارے میں شائع ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین