• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر اور امارات کے بعد بحرین کا بھی 10سالہ اقامہ جاری کرنے پر غور

قطر اور امارات کے بعد بحرین کا بھی 10سالہ اقامہ جاری کرنے پر غور

قطر اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین کی حکومت بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10سالہ اقامہ جاری کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بحرینی ولی عہد امیر سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیر داخلہ شیخ راشد الخلیفہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قانون کا ایسا مسودہ تیار کریں جس کے بموجب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نجی کفالت پر 10سالہ اقامہ جاری کیا جاسکے۔

بحرین و خلیجی ممالک میں غیر ملکی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ3سالہ اور سعودی عرب میں 5سال کی مدت کے لئے اقامہ جاری کیا جارہا ہے۔

امارات نے اسی ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں او رمختلف شعبوں کے ماہرین کو 10سالہ اقامے جاری کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین