• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نہاں ہے لفظ قربانی میں کیا کیا

وضاحت سے بتائیں ہم بھلا کیا
یہ استعداد ہوسکتی ہے کس میں

کہ وہ گنوائے قربانی کی قسمیں
عقیدت ہے، محبت ہے، وفا ہے

یہ خوبی سنتِ اہل صفا ہے
جو سر دیتے ہیں اپنا راہ حق میں

ہم ان کے نام پڑھتے ہیں سبق میں
زمانے میں ہماری عمرِ فانی

بناتا ہے یہ جذبہ جاودانی
نہیں بہتر کوئی تدبیر اس سے

کئے جاتے ہیں دل تسخیر اس سے
فروغِ فکر قربانی طلب ہے

اسی سے علم ہے ، فن ہے، ادب ہے
اگر چاہو شعورانسان ہونا
تو سیکھو عشق میں قربان ہونا
تازہ ترین