• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

الیکشن 2018 کیلئے آج پہلے دن کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے

الیکشن 2018 کیلئے آج پہلے دن کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے

ملک بھرمیں عام انتخابات کےلیے آج پہلے دن کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے، میانوالی سے عمران خان، نوابشاہ سے آصف زرداری، لاڑکانہ سے بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، ملتان سے شاہ محمود قریشی، یوسف رضا گیلانی، فیصل آباد سے رانا ثناء اللہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کےلیےکاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہوگئی ہے جو آٹھ جون تک جاری رہے گی ۔

میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے عمران خان، نوابشاہ کے حلقہ این اے 213 سے آصف علی زرداری، حلقہ این اے 246 کراچی سے بلاول بھٹو زرداری جبکہ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 سے بھی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور فریال تالپور نےکاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

این اے 206 پنوں عاقل سے خورشید ، ملتان کے حلقہ این اے 158 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، این اے 156 سے شاہ محمود قریشی نے کاغذات وصول کروائے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 اور پی پی 112کی نشست کیلئے راناثناء اللہ ،مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 182-183 -184 کے علاوہ پی پی 276 کیلئے جمشید دستی نے کاغذات وصول کئے۔

ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 191 کیلئے سابق وفاقی وزیر اویس لغاری، ن لیگ کےسردارجمال خان لغاری،پی ٹی آئی کے سردارسیف الدین کھوسہ نےریٹرنگ افسرسےکاغذات حاصل کئے۔

حلقہ این اے 170 بہاولپور کیلئے جماعت اسلامی کےسیدوسیم اختر، تحریک انصاف کےملک فاروق اعظم، پیپلزپارٹی کےسیدعرفان احمد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔

اےاین پی کےصوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نےحلقہ این اے263 چمن اور پی بی23 ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، نوابزادہ گہرام بگٹی ، میر جلال کلپر، میر طارق مسوری نے حلقہ پی بی10ڈیرہ بگٹی کے لئے کاغذات وصول کرلئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین