• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کو ماحولیاتی آلود گی سے متاثر ہونے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی تنظیم جرمن واچ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستانی گلیشیئرز کے آئندہ دو دہائیوں میں پگھل کر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پگھلتا پاکستان...

پاکستان کو قدرت نے منجمد پانی کے سمندر گلیشیئرز ، دریا اور ساحل سمندر سے نوازا ہےلیکن بڑھتی ہوئی آبادی اور قدرت وسائل پر انسانی دباؤ کے باعث قدرتی ماحول تیزی سے تباہ ہو رہا ہے ۔

پگھلتا پاکستان...

ماحولیاتی مسائل پر کام کرنے والی عالمی تنظیم جرمن واچ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درجہ حرارت دنیا کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ بڑھ رہاہے جس سے گلگت بلتستان اور چترال میں واقع سات ہزار 253 گلیشیئرزآئندہ دو سے تین دہائیوں تک پگھل کر ختم ہو سکتے ہیں اور ملک میں پینے کے میٹھے پانی کی کمی خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پگھلتا پاکستان...

ملک میں یومیہ فی خاندان دستیاب پانی پانچ ہزار200کیوبک میٹر سے کم ہو کر اس وقت 1000 کیوبک میٹر تک پہنچ گیا ہے جو مستقبل قریب میں 500 کیوبک میٹر سے بھی کم رہ جائے گا ۔

ملک میں آبی ذخائر کی کمی کے باعث سالانہ 21ایم،اے،ایف پانی ضائع ہو جاتا ہے۔

پگھلتا پاکستان...

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کےلئے آبی ذخائر اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کے ساتھ ماحول دوست پالیسیوں کو حکومتی فیصلوں کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔

تازہ ترین