• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا چانس ضائع کردیا

پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا چانس ضائع کردیا

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کر کٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد لیڈز میں جس انداز میں کم بیک کر کے پاکستان کو اننگز اور55رنز کی ہزیمت سے دوچار کر کے سیریز برابر کی وہ انگلش کھلاڑیوں کے بھر پور اعتماد کا اظہار ہے، ان کے کھلاڑیوں نے ایک ایسی وکت پر پاکستان کو ناکامی سے دوچار کیا جو بارش کی وجہ سے خطرناک رخ اختیار کر گئی تھی مگر ان کے بولروں اور بیٹسمنوں نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے ڈھائی دن میں ہی اس میچ کو اپنی فتح پر ختم کردیا، پاکستان کی بیٹنگ اس میچ میں بری طرح ناکام رہی ، شاداب خان، عثمان صلاح الدین اورامام الحق نے کچھ اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرا احمد کا اس میچ میںٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے، تاہم کئی سابق ٹیسٹ کر کٹر اور خود سرفراز احمد اپنے اس فیصلے کودرسٹ قرار دے رہے ہیں، اس میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 174اور134بنائے، انگلینڈ نے363رنز بنائے،اس سے قبل کھیلے گئے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اب اسکاٹ لینڈ کے خلاف 12 اور 13 جون کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ کے جوس بٹلر کو میچ کا جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے انگلش سر زمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سنہری موقع ضائع کردیا ،دونوں ملکوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے83ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے21 جیتے ہیں اور زیادہ 25ہارے،انگلش سرزمین پر یہ دونوں ملکوں کی 15 ویں سیریز تھی، پاکستان نے 3جیتی 7ہاری اور5ڈرا کی * پاکستان آرمی نے اپنی بالا دستی قائم کرکے 12 ویں قومی جوجٹسوچیمپئین شپ جیت لی، پاکستان نیوی نےدوسری اور سندھ نےتیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی نے 14 گولڈ میڈلزکے ساتھ مجموعی طور پر330 پوائنٹس حاصل کرکے وننگ ٹرافی اپنے نام کی، پاکستان نیوی نے 260 پوائنٹس جوڑے جبکہ 10 گولڈمیڈلز اس کے ہاتھ آئے، سندھ کی ٹیم 95 پوائنٹس پانے میں کامیاب رہی، اس نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 10 برانز میڈلز جیتے،چیمپئن شپ میں قومی فیڈریشن کے تمام10 الحاق شدہ یونٹس اور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کے 2 سو سے زائد مرد اورخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ، چیمپئین شپ میں خواتین کے مقابلوں میں سندھ کی فاطمہ ارم نےفائٹنگ سسٹم کے 55 کلو گرام ایونٹ میں برانز میڈل جیتا* پاکستان ٹیبل ٹنیس فیڈریشن کے صدر خواجہ حسن ودود نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھیجنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کا کھیل ا سکول، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر باقاعدگی کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور تعلیمی ادارے ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹس کے سالانہ مقابلوںکا انعقاد بھی کراتی ہے جس میں طلباءو طالبات حصہ لیتے ہیں، 

پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا چانس ضائع کردیا
مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ کا عبدالرزاق آرائیں رمضان روک بال ٹورنامنٹ کی فاتح پنجاب کی ٹیم کے ساتھ گروپ ،سعید آرائیں ،مقبول آرائیں ،لیلیٰ ام کلثوم ،اولمپئن وسیم فیروز ،مدثر آرائیں اور دیگر بھی موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھیجنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا تحربہ ہوسکے، خواجہ حسن نے کہا کہ قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اور ٹیبل ٹینس سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن عیدالفطر کے بعد ماسٹر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا منصوبہ بنارہی ہے، جس میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے 32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،ان ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، نیشنل ہائی وےز اور پاکستان ریلوے شامل ہیں، خواجہ حسن ودود نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس کی سالانہ گرانٹ بہت کم ہے اور اس گرانٹ سے قومی ٹورنامنٹس منعقدکرانے اورانٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کی شرکت ناممکن ہوتی ہے اور فیڈریشن کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لئے بھیجتی ہے* پچھلے ہفتے کراچی کے اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں سجاس کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ،سندھ اولمپک کے سکریٹری احمد علی راجپوت،محفوظ الحق،، آصف عظیم شکیل یامین کانگا، اصغر عظیم، طارق اسلم،اسلم خان ، غلام محمد خان،، نصر اقبال، حسن عباس، عاجز جمالی ، عتیق الرحمان،ڈائریکٹر انفارمیشن محکمہ اطلاعات سندھ جہاں آرا، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی،خواجہ مستقیم علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی* آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلئے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور میگا ایونٹ کے آغاز میں ایک سال سے بھی کم عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا انگلینڈ میں انعقاد میزبان عوام کے لئے کس قدر اپنائیت کا احساس رکھتا ہے۔ 30 جون 2019 کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 کھیلا گیا*پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے پاکستان کے دستے کا انتخاب کر لیا ہے، پاکستانی کھلاڑی ان دنوں ہالینڈ میں ہیں،اس ایونٹ میں پاکستان کو سخت مقابلوں کاسامنا ہوگا،ٹورنامنٹ 23جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجئیم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا ۔24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیم کے ساتھ ہوگا ۔پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ 

پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا چانس ضائع کردیا
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق قومی کپتان منصور احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے اصلاح الدین خطاب کررہے ہیں، اس موقع پر خالد کھوکھر، شہباز احمد سمیر حسین بھی نمایاں ہیں

 چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کی کار کردگی کے حوالے سے چیف کوچ رولینٹ اولٹیمنز نے قوم کو واضح پیغام دے دیا ہےہاکی ٹیم سے پانچ فیصد ہی بہتر کار کر دگی کی امید ہے، ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹیمنز نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہےقومی ٹیم کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کررہا ہوںپنالٹی کارنر کےشعبہ میں خاص محنت کی ضرورت ہےلڑکے سخت محنت کر رہے ہیںٹیم میں بتدریج بہتری آئے گی ہمارا ہدف ایشین گیمزہے ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت کو ہرائیں گے، ٹیم منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بہترین کارکردگی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوااسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے منتخب پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے رواں ماہ شروع ہونے والے ایونٹ میں کامیابی کا عزم ظاہر کردیا۔رضوان سینئر نے کہا کہ ہم ایونٹ کا پہلا ایڈیشن جیتے ہیں اور اب آخری ٹرافی بھی جیتنے کی صورت میں تاریخ میں نام درج کراسکتے ہیں، ہم نے گذشتہ ماہ سے سخت محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور ہماری زیادہ تر توجہ فٹنس پر بھی ہوگی، ہم سب چاہتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا یہ آخری ایڈیشن بھی اپنے نام کرلیں۔ قومی کپتان نے مزید کہا کہ اصلاح الدین اولین چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور اب بطور کپتان اس بار بھاری ذمے داری میرے کندھوں پر ہوگی، حکام نے مجھے اس ایونٹ میں قومی ٹیم کی باگ ڈور سونپی ہے، ہم انہیں مایوس کرنا نہیں چاہتے، ایونٹ میں ہمارا سامنا دنیا کی ٹاپ 5 سائیڈز سے ہوگا لیکن ہم ہر ایک کوٹف ٹائم دینے کے لئے خاصے پراعتماد ہیں * 

پاکستان نے انگلینڈ میں سیریز جیتنے کا چانس ضائع کردیا
سندھ آرم ریسلنگ کھلاڑیوں کا ڈاکٹر عارف اور دیگر کے ساتھ گروپ

فاٹا سے تعلق رکھنے والی تیراندازی کی آرگنائزر نورین شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں خواتین تیر اندازی کے کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو بروائے کار لانے کے لئےحکومت اور پاکستان تیر اندازی فیڈریشن ضروری اقدامات کرے تاکہ فاٹا کی خواتین بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں، انہوں نےکہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ ہر سطح پر پر اپنا لواہا منوا رہی ہیں، کھیل کا میدان، سیاست یا معاشیات کاہو، پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ، اتھلیٹکس، جوڈو اور جوجٹسو میں انٹرنیشل سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے*پنجاب نے چوتھا عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا ۔منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پر کھیلے گئے فائنل میں غازی اسپورٹس کو شکست دے دوچار کیا۔فائنل میں پنجاب کے امان اللہ نے دو گول اسکور کیے تیسری پوزیشن کے میچ میں پولیس نے گارڈن فائٹرز کو 2-1سے مات دے کر برانز میڈل جیتا ۔پولیس کے خرم نے میچ کا واحد گول اسکور کیا ۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بارروک بال کا کھیل دیکھا ہے ،والی بال سے ملتے جلتے اس کھیل میں گول پوسٹ کی موجودگی نے کھیل کو مزید دل چسپ اور مشکل بنا دیا ہے ،میں اس کھیل سے کافی متاثر ہواہوں ، انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔فائنل کی فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا ۔ پاکستا ن روک بال فیڈریشن کی سیکریٹری ام لیلیٰ کلثوم نے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پرسندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین ،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری مدثر آرائیں ،روک بال کے سینئر نائب صدر مقبول آرائیں ،اولمپئن وسیم فیروز،ارشد خان ،عدنان وہرہ ،عدنان ترین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین