• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو میں تصویری نمائش،سفیر پاکستان اسد مجید نے افتتاح کیا

ٹوکیو کے میں مناتو سٹی اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان کے مختلف شہروں اور قومی ثقافت کے حوالے سے تصویری نمائش کا آغاز ہواہے، نمائش کا افتتاح سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان اور مناتو سٹی کے میئر ماساکی تاکائی نے مشترکہ طور پر کیا۔

ٹوکیو میں تصویری نمائش،سفیر پاکستان اسد مجید نے افتتاح کیا

اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جسے قدرت نے چاروں موسم عطا کیے جبکہ خوبصورت پہاڑ ، دریا اور سمندر کے ساتھ ساتھ تاریخی شہر بھی پاکستان کے حصے میں آئے ، جس میں ہزاروں سال قدیم ثقافت جس میں موہن جو دڑو اور ،ہڑپہ اور گندھارا جیسی تاریخی آثار قدیمہ بھی پاکستان میں ہی دریافت ہوئے۔

ٹوکیو میں تصویری نمائش،سفیر پاکستان اسد مجید نے افتتاح کیا

سفیر پاکستان نے پاکستان اور جاپان کی لازوال دوستی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور جاپانی عوام ایک تاریخی دوستی کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان کے سیاحوں کے لیے پاکستان انتہائی پرکشش ملک ہے جہاں خوبصورت پہاڑ ، اور تاریخی شہر جاپانی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں ۔

ٹوکیو میں تصویری نمائش،سفیر پاکستان اسد مجید نے افتتاح کیا

سفیر پاکستان نے پاکستان کی بہتر ہوتی سکیورٹی صورتحال کا بھی حوالہ دیا کہ پاکستان میں دنیا بھر سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس میں جاپانی سیاح بھی اب بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ کررہے ہیں ۔

ٹوکیو میں تصویری نمائش،سفیر پاکستان اسد مجید نے افتتاح کیا

اس موقع پر مناتو سٹی کے میئر ماساکی تاکائی نے اس خوبصورت نمائش کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس نمائش میں بڑی تعدا د میں جاپانی شہری شریک ہونگے اور پاکستان کے حوالے سے تصاویر کے زریعے خوبصورت معلومات اور اگاہی حاصل کرسکیں گے جبکہ اس طرح کی تقریبات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

تازہ ترین