• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میک اپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں


آسٹریلوی شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ ایک خاتون مسکارے کے روزانہ استعمال کے باعث بصارت کھو بیٹھی ہیں۔

میک اپ استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل 25 سال سے مسکارا لگا رہی تھیں اور جب بھی صبح اٹھتیں تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگالیتی اور ایسا کرنے سے انہیں آنکھوں میں جلن اور خارش ہونے لگی اور پھر تکلیف بڑھنے پر ماہرِ چشم سے مختلف ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ مسکارے کی وجہ سے خاتون کی آنکھوں کے پپوٹوں کے اندرونی حصے میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نمودار ہوچکے ہیں جس سے ان کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ تقریباً بصارت کی صلاحیت کھوبیٹھیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے خواتین کو میک اپ کرتے ہوئے صفائی خصوصاً آنکھوں کو صاف کرنے کی تلقین کی ہے اور پلکوں کے اندرونی حصے پر مسکارا یا آئی لائنر لگانے سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین