• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کےکینسر کا آخری اسٹیج پر کامیاب علاج

امریکی خاتون کےکینسر کا آخری اسٹیج پر کامیاب علاج

امریکا میں خاتون کے بریسٹ کینسر کا آخری اسٹیج پر کامیاب علاج کرلیا گیا ۔ نئی ریڈیکل تھیراپی میں خاتون کے اپنے امیون سسٹم کے سیل استعمال کیے گئےہیں ۔

49سالہ جوڈی پرکنز کا کینسرانتہائی حد پر پہنچ کر سارے جسم میں پھیلنے لگا تھا۔

کئی مرتبہ کی روٹین تھراپی فیل ہونے کے بعد جوڈی کو نئی ریڈیکل تھیراپی کے لیے منتخب کیا گیا اور ان کے جسم سے حاصل کیے گئے۔

امیون سیل یا مدافعتی خلیوں کے ذریعے کینسر ٹیومر کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا ۔

یہ پہلی بار ہے کہ مریض کے آخری اسٹیج کینسر کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین