• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان خیام اکبر نے ہسپانوی بادشاہ کو اپنی اسناد پیش کر دیں

سفیر پاکستان خیام اکبر نے ہسپانوی بادشاہ کو اپنی اسناد پیش کر دیں

سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر نے ہسپانوی بادشاہ، فلپ اے ششم کو اپنی اسناد پیش کر دیں -اس موقع پر میڈرڈ میں تعینات پاکستانی قونصلر شہزاد حسین، کمرشل قونصلر ڈاکٹر حامد اور فرسٹ سیکرٹری دانش محمود بھی موجود تھے۔

شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں ہسپانوی بادشاہ نے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کی مضبوطی اور درآمدات و برآمدات کے حجم میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا۔

ہسپانوی بادشاہ نے سفیر پاکستان کو اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جفا کشی، محنتی اور ایماندار قوم ہونے کے بارے میں بتایا - ہسپانوی بادشاہ نے کہا کہ ہم اسپین اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں -

سفیر پاکستان خیام اکبر نے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی طرف سے بھیجے گئے اسپین کی ترقی اور خوشحالی اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات ہسپانوی بادشاہ کو پہنچائے اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے عوام اسپین کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

سفیر پاکستان نے اسپین میں نئی حکومت بننے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت اسپین کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنانے اور دوسرے ممالک کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کے لئے کوشش کرے گی -

تازہ ترین