• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینسر کی شرح سب سے زیادہ کہاں؟

آسٹریلیا میں کینسر کی شرح دیگر ملکوں کی نسبت زیادہ ہے۔

195 ملکوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور امریکا ایسے ممالک ہیں کہ جہاں کینسر کی تشخیص دیگر ملکوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق نے امیر ممالک میں سب سے زیادہ کینسر کا رجحان ظاہر کیا ہے جس کی وجہ ان کا طرز زندگی ہے جس کی وجہ تمباکو نوشی اور غیر متوازن غذا ہے۔

کینسر کی شرح سب سے زیادہ کہاں؟

تحقیق کے مطابق آسٹریلیا میں جلد کاکینسر کا سب سے عام ہے ۔

آسٹریلیاکینسر کے نئے کیسزکی تشخیص کے حوالے سے ضرور آگے ہے تاہم یہاں کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح کم ہے۔

اس سے پہلے 2016 میں کیے گئے سروے کے مطابق کسی دوسرے ملک کی نسبت منگولیا میں کینسر سے اموات زیادہ ہوئی ہیں ۔

کینسر کی شرح سب سے زیادہ کہاں؟

عالمی سطح پر پھیپڑوں اور آنتوں کا کینسر سب سے زیادہ موت کی وجہ بنتا ہے جبکہ خواتین میںچھاتی کاکینسر موت کا اہم سبب ہے۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران پھیپھڑوں، آنتوں اور جلد کے کینسر میں اضافہ ہوا ہے ۔

تازہ ترین