• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا فوڈ اٹھارٹی کی پشاور میں کارروائی

خیبرپختونخوا فوڈ اٹھارٹی کی پشاور میں کارروائی

خیبر پختو نخوا فوڈ اٹھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل اور نمک بنانے کا کارخانہ سیل کردیا۔

خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی نے جمرود روڈ پشاور پر واقع نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا، ہوٹل کو چائنہ سالٹ کے استعمال اور صفائی کی ابتر صورتحال پرسیل کردیا گیا، ترناب فارم میں غیر معیاری چپس بنانے والی فیکٹری کو غیر معیاری تیل اور مصالحوں کے استعمال پر ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق رنگ روڈ پر نمک بنانے کی فیکٹری بھی سیل کی گئی جہاں بلاسٹ کے ذریعے حاصل کردہ نمک کو پیک کیا جاتا تھا، نمک میں بارود کے ذرات سمیت گندگی پائی گئی جبکہ اس میں کسی قسم کا آئیوڈین بھی نہیں ملایا جاتا تھا۔

رمضان کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 18 جعلی فیکٹریوں کو تالے لگ چکے ہیں۔

تازہ ترین