• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی جانے کے خواہاں پہلے سکھ امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

سندھ اسمبلی جانے کے خواہاں پہلے سکھ امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

 ملک کے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کی اقلیتی نشست پر پہلے سکھ امیدوار نے بھی جو میں رات کو کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ جواں سال امیدوار سردار رمیش سنگھ خالصہ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ رمیش سنگھ خالصہ کے مطابق اس سے قبل سندھ اسمبلی کی نشست پر کراچی اسی سکھ امیدوار نے پہلے کبھی حصہ نہیں لیا۔ اقلیتی نشست پر عموما مسیحی ہندو یا دیگر اقلیتی برادری کے امیدوار الیکشن لڑتے رہے ہیں۔ اس بار سکھ برادری کی طرف سے متفقہ طور پر وہ پہلے امیدوار ہیں۔ رمیش سنگھ خالصہ نے "جنگ" کو بتایا کہ وہ اپنی سکھ برادری کی ایسوسی ایشن کے پاکستان کے مرکزی عہدے دار ہیں لیکن کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ تاہم وہ پر امید ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں حالیہ مردم شماری کے مطابق ملک میں چھ ہزار سے زائد سکھ آباد ہیں تاہم سکھ برادری کے نمائندوں کا دعویٰ ہے کی مردم شماری میں انہیں نمایاں نمائندگی نہیں ملی اور ان ان کی آبادی تیس ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی کوئی سکھ نمائندہ سندھ اسمبلی نہیں پہنچا۔ رمیش سنگھ خالصہ پرامید ہیں کہ وہ اقلیتی نشست پر کامیاب ہوکر سندھ اسمبلی کے ایوان میں پہنچیں گے اور سکھ برادری سمیت تمام اقلیتوں کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین