• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

نگراں حکومت پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائےگی

نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر المک کو بھجوائی گئی سمری بھی واپس نہیں آئی۔

اوگرا کی سفارشات پر مبنی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردو بدل ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کیا جاتا ہے ،تاہم گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے، کمی یا انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔

تازہ ترین