• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نانی اماں ہمیشہ رات کو کہانی سناتی تھیں۔
ایک بار میں نے دن میں کہانی سنانے کی ضد کی۔
نانی اماں نے کہا، ’’بیٹے! دن میں کہانی نہیں سناتے۔‘‘
میں نے پوچھا، ’’کیوں؟‘‘
نانی نے بتایا، ’’دن میں کہانی سنائیں تو مسافر راستہ بُھول جاتے ہیں۔‘‘
میں نے اصرار کیا، ’’اماں! کسی راستہ بُھولے مسافر ہی کی کہانی سنادو۔‘‘
نانی نے کہا، ’’اچھا تو سنو!
ایک مسافر گھر سے نکلا اور پیسہ کمانے دُور دیس پہنچ گیا۔
اُس کے بھانجے کو نانی اماں نے دن میں کہانی سنائی۔
وہ مسافر راستہ بھول گیا۔
بہت سال ہوگئے، گھر واپس نہیں آیا۔‘‘
تازہ ترین