• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری

تعلیمی معیار کی سالانہ رینکنگ میں سال 2010 کے بعد پہلی بار آکسفرڈ نے روایتی حریف کیمبرج کو مات دے دی ۔ آکسفرڈ پانچویں اور کیمبرج چھٹے نمبر پر رہی ۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے معیار اور بہتر کارکردگی کی بنیاد پرآکسفرڈ کو کیمبرج پر برتری حاصل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 200 یونی ورسٹیوں کی فہرست میں شامل 76 برطانوی یونی ورسٹیز میں 41 کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔

آکسفورڈ نے 2019 کے لیے بہترین برطانوی یونی ورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ۔

امریکا کی نامور سائنس اور ٹیکنالوجی یونی ورسٹی ایم آئی ٹی سال 2019 کے لیے دنیا کی بہترین یونی ورسٹی قرارپائی جبکہ اسٹین فورڈ دوسرے اور ہارورڈ تیسرے نمبر پر رہی ۔

یہ فہرست ہرسال دنیا بھر کی یونی ورسٹیز کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیکر تشکیل دی جاتی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریگزٹ برطانیہ کے تعلیمی نظام پرمنفی نتائج کی صورت اثر انداز ہوا ہے۔

برطانیہ کی 76 عالمی معیار کی یونی ورسٹیوں میں سے 53 میں بیرون ملک سے داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین