• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان ردعمل سامنے آگیا

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا الیکشن 2018ء کے لئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

ایک بیان میں علی محمد خان نے انہیں ٹکٹ نہ دینے کا الزام پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو کے حامیوں پر عائد کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتے تھے کہ پارٹی میں موجود اسٹیٹس کو ان کے خلاف ہے ،ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے ۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے پارٹی چیئرمین عمران خان لوٹوں اور نیب زدگان کے بجائے کارکنوں کی حمایت میں فیصلہ دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حق ، میرٹ اور احتساب کے لئے آواز اٹھانا کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا ہے ۔

تازہ ترین