برطانوی شاہی خاندان میں جنم لینے والی شہزادی ا ور حالیہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی92 ویں سالگرہ9جون کو منائی گئی۔اس موقع پرشاہی بینڈ نے شایان شان طریقے سے کوئن الزبتھ دوم کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
بگھیوں اور گھوڑوں کی پریڈ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدا دبھی لندن کی سڑکوں پر جمع ہوئی۔روایتی پریڈ میں ملکہ برطانیہ،شہزادہ ولیم اور کیٹ نے بھی شرکت کی جبکہ نوبیاہتا شاہی جوڑا بھی ایونٹ کے دوران مرکز نگا ہ رہا۔
دوجون 1953کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری21اپریل1926کوبرطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں جبکہ ان کی آفیشل سالگرہ ہر سال 9جون کو منائی جاتی ہے۔
اپنے والد کی وفات کے بعد ملکہ برطانیہ بننے والی الزبتھ دوئم ناصرف آئین کی رو سے 16آزاد ممالک کی شاہی حکمراں اور سربراہِ مملکت ہیں بلکہ دولتِ مشترکہ میں شامل54ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔