• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کو تیار ہوں، سعد رفیق

لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کو تیار ہوں، سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کو تیار ہوں۔

ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کےلئے ان کے پرانے حلقے کو 3 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ میرا سابقہ حلقہ اب این اے 129 ،131 اور 132 میں تقسیم کردیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں بنیادی اصولوں سے انحراف کیا،جو افسوسناک ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ کل این اے 129 اور 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،حلقہ بدلنےکی افواہیں مخالفین کا پراپیگنڈہ ہے۔

تازہ ترین