• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا کے اسکول گراونڈ میں منہاج القران انٹرنیشنل اسپین کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دوسری قوموں کے ساتھ بھائی چارے کے لئے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

اس موقع پر صوبہ کاتالونیا کے نائب صدر، پیرا آرگو نیس، مئیر بادالونا، دولورس سباتیر، سیکرٹری امیگریشن صوبہ کاتالونیا، اوریول آموروس، نائب مئیر بادالونا، اوریول یادوہ اور دوسری ہسپانوی اتھارٹیز موجود تھیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پہلی مسلمان خاتون کونسلر فاطمہ طالب، عمیر ڈار، سکندر حیات گوندل، شجاعت علی رانا، طارق رفیق بھٹی سمیت معتدد افراد نے شرکت کی۔

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کاتالونیا کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کاتالونیا تمام قوموں کا متحدہ گھر ہے یہاں پر رہنے والے لوگوں کو اپنی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہاں کا شہری کہلائے جبکہ انہوں نے منہاج القران انٹرنیشنل کو اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مدعو کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

مئیر بادالونا، دولورس سباتیر نے بھی میزبان تنظیم کا مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بادالونا میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا رہن سہن ایک حسین امتزاج ہے اس کو ہر حال میں قائم رکھنا چاہیے اور اس کو خراب کرنے والی قوتوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیئے۔

انہوں نےمزید کہا کہ تارکین وطن یہاں مقامی کمیونٹی جتنے حقوق کے مالک ہیں اور ہم انہیں کبھی غیر ملکی نہیں سمجھتے کیونکہ تارکین وطن ہماری معاشی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں -

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل ا سپین کے نائب صدر محمد اقبال چوہدری نے مہمانوں کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید دی اور کہا کہ اسپین میں ہمیں اپنی ہر طرح کی عبادت کرنے کی اجازت ہی نہیں بلکہ مقامی ادارے ہمیں اپنی مذہبی رسومات پوری کرنے کے لئے جگہ بھی مہیا کرتے اور ہمیں تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔

بین المذاہب ہم آہنگی، منہاج القران اسپین کا افطار

ڈنر کے دوران منہاج القرآن انتظامیہ نے آنے والے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئےجبکہ ایونٹ میں اسپین کی سیاسی و سماجی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی۔ 

تازہ ترین