• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم، جانچ پڑتال شروع

کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم، جانچ پڑتال شروع

عام انتخابات 2018ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا اور جانچ پڑتال شروع ہوگئی ۔

ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر میں گہما گہمی رہی، شہبازشریف این اے 132 لاہورسے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ، لیاری اور مالاکنڈ سے بھی انتخاب لڑیں گے۔

عمران خان کے لاہور سمیت ملک کے 5 حلقوں سے کاغذات جمع کرائے گئے، حمزہ شہباز نے پی پی64اور شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات جمع کروادیے۔

الیکشن شيڈول کے دوسرے مرحلے میں19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

تازہ ترین