• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کے سی سی اے کے نئے پرعزم سکریٹری

کے سی سی اے کے نئے سکریٹری علی حسین نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ماضی جیسا سنہری دور واپس لانے کی کو شش کریں گے، پہلی بار کراچی کر کٹ میں متحرک اور مخلص صدر ملا ہے جو کر کٹ میں بہتری کے لئے بہت زیادہ دل چسپی رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری کوش ہوگی کہ کراچی کر کٹ میں سال بھر کلبوں کے ایونٹس ہوں جس کا باقاعدہ کلینڈر ہر ایک کے سامنے ہوں، انہوں نے کہا کراچی کر کٹ کی بدقسمتی ہے کہ شہر میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لئے گرائونڈ تک دستیاب نہیں ہے، ہمارا پلان ہوگا کہ ہر زونز میں کم از کم ایک گرائونڈ یا شہر بھر میں تین سے چار گرائونڈ ہر وقت کھلاڑیوں کو پر یکٹس کے لئے دستیاب ہوں، اس کے علاوہ کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کی کر کٹ اکیڈمی بنائی جائے گی جس میں کھلاڑیوں کو مستقبل کے لئے تیار کیا جائے گا اس کے لئے سابق ٹیسٹ اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائے گی*کے سی سی اے کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اور سکر یٹری کے انتخاب میں دو ووٹ کی شکست سے دوچار ہونے والےامیدوار توصیف صدیقی نے تمام زونل عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تمام تر مشکلات اور سیاسی مداخلت کے باوجود بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکریٹری کی نشست کیلئے مجھے ووٹ دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں کرکٹ اور کرکٹرز کے مفاد کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔رمضان المبارک کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں ان تمام حقائق سے کراچی کے کرکٹ کلبز ، زونل عہدیدران اور کراچی کے ڈھائی کروڑ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں گے جو الیکشن کے دوران اس کے پس پشت شامل رہے*پاکستان ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اگلے ماہ انگلینڈ کے شہر ورکشائر میں کھیلی جانے والی سہہ ملکی ڈس ایبلیڈ کر کٹ سیریز کیلئے انر لوپ ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔ اس بات کا اعلان پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کے اعزازی سیکرٹری امیر الدین انصاری نے کیا۔امیر الدین انصاری نے ٹائٹل اسپانسر شپ دینے پراظہار تشکر کیا۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق قومی کپتان راشد لطیف نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی سپورٹ پر اسپانسر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیریز میںقومی ٹیم عمدہ کارکردگی سے اپنے ملک کا نام روشن کرے گی۔ 

کے سی سی اے کے نئے پرعزم سکریٹری

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کے لئے اسپانسر کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے جو کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز کریں *پاکستان کے اعجاز الرحمن عالمی بائولنگیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، مقابلے روواں سال نومبر میں امریکا میں ہوں گے، جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپیئن شپ میں ہر ملک کا چیمپیئن ایک مرد اورایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ہے، اسی طرح اعجاز الرحمن چیمپیئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے *ایشین تیر اندازی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین تیر اندازی کوچنگ اینڈ ٹیکنیکل سیمینار آئندہ ماہ 5 جولائی سے تائیوان میں شروع ہوگا،جس میں پاکستان کےچار کوچز کو شرکت کریں گے، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے، شر کت کرنے والے تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے اجلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا*قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سےلاہور پہنچگے، قومی ٹیم کے منیجر اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر نے کو بتایاکہ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں معید بلوچ اور حمزہ علی 100 میٹراور 200 میٹر ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا چیمپیئن شپ چار روز تک جاپان کے شہر گیفو میں جاری رہی جس میں 35 ممالک کے اتھلیٹ نے حصہ لیا، ٹیم منیجر محمد ظفر نے بتایاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے معیار پر پورااترے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو چیمپیئن شپ کے دوران آئندہ کے لئے مزید سیکھنے کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی کی خصوصی ہدایت پر فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشنز ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر توجہ دے رہی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہاہے* ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کھیلوں کا تر بیتی کیمپ20جون سے لگایا جائے گا، اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے مشترکہ اجلاس میںکیا گیا، کیمپ کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائے گی جبکہ گیمز میں شرکت کیلئے قومی دستے کو حتمی شکل 13جون کو لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں دی جائے گی ۔ 

کے سی سی اے کے نئے پرعزم سکریٹری

پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن منصور احمد خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اعظم ڈار ، ڈپٹی ڈی جی فنانس راجہ غضنفر جاوید سمیت ایشین گیمز میں حصہ لینے والی کھیلوں کی فیڈریشنز کے عہدداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں 18اگست سے انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ رواں سال بڑی تعدا د میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپانسر کیا جبکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ 20جون سے شروع کئے جائینگے ۔ اجلاس میں گیمز میں حصہ لینے والی فیڈریشنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ٹیموں کے نام سے 18جون تک پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو آگاہ کرئے تاکہ تربیتی کیمپس کیلئے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاکی ، سیلنگ، جو جسٹجو اور ٹ بائولنگ کیلئے غیر ملکی کوچز کی خدمات لی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ عارف ابراہیم نے تمام سپورٹس فیڈریشنز کو ہدایت کی کہ وہ مالی سال 2018-19کیلئے اپنے بجٹ کی ضروریات اور انٹرنیشنل ایونٹس کی ترجیحات سے اسپورٹس بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کریں

کے سی سی اے کے نئے پرعزم سکریٹری

کم عمر کر کٹر محمد شایان کی شان دار کار کردگی

کراچی کے کم عمر کر کٹر محمد شایان نے پی سی بی انڈر13اور15ٹور نامنٹ میں اپنی شان کار کردگی سے ثابت کردیا ہے کہ اس کو اگر مستقبل میں بہتر انداز سے گروم کیا جائے تو وہ پاکستان کر کٹ کے لئے کار گر ثابت ہوسکتا ہے، پانچ سال کی عمر سے پی آئی اے اکیڈمی سے انہوں نے کر کٹ کا آغاز کیا ،وہ یو بی ایل اکیڈمی سے بھی کھیلے،شایان کا کہنا ہے کہ اگر اسے پاکستان کر کٹ بورڈ اور کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزائی کی تو وہاپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرسکتا ہے،شایان نے حال ہی میں کھیلی گئی پی سی بی انڈر13کر کٹ ٹور نامنٹ میںچھ نصف سنچریاں اسکور کیں، اور مین آف دی ٹور نامنٹ کااعزاز حاصل کیا اس کار کردگی پر انہیں پی سی بی نے قومی کر کٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے لئے منتخب کر لیا ہے، شایان کا کہنا ہے کہ اگر اسے موقع دیا گیا تو وہ سلیکٹرز کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ان کی خواہش ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے وہ بھر پور محنت کررہے ہیں۔ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں قومی کپتان سرفراز احمد سر فہرست ہیں، بولنگ میں محمد عامر اور رومان رئیس سے متاثر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین