• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا: شہری

پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا: شہری

نگراں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول 4 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے14پیسے فی لٹرمہنگا ہو گیا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد91 روپے 96 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے14پیسے اضافے کے بعد 74 روپے 99 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

مٹی کا تیل قیمت میں 4 روپے 46پیسے اضافے کے بعد 84 روپے34 پیسے فی لٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6روپے 55پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 105روپے 31پیسےہو گئی ۔

تازہ ترین