• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭نانا جی نے مشورہ دیا،’’بیوی کو کبھی بھی بحث کر کے جیتنے کی کوشش نہ کرو، بلکہ اسے اپنی مُسکراہٹ سے شکست دو۔‘‘مَیں نے کوشش کی۔ بیگم صاحبہ نے فرمایا،’’آج کل بہت ہنس رہے ہو،لگتا ہے تمہارا بھوت اُتارنا پڑےگا…!!‘‘

٭ساس: ’’یہ تمہاری ماں کا گھر نہیں ہے۔یہاں یہ ناز نخرے نہیں چلیں گے۔‘‘

بہو: ’’ویسے تو یہ آپ کی ماں کا گھر بھی نہیں ہے۔‘‘

٭ایک شوہر سے پوچھا گیا، ’’اگر شیر تمھاری ساس اور بیوی پر اچانک حملہ کردے، تو تم کس کو بچاؤ گے؟‘‘ شوہر نے معصومیت سے جواب دیا،’’ظاہر ہے، شیر کو۔‘‘

٭ڈاکٹر : آپ کی بیوی بس دو دِن کی مہمان ہے۔ آئی ایم سوری۔

شوہر : اس میں سوری کی کیا بات ہے، نکال لیں گے یہ دو دِن بھی جیسے تیسے کر کے۔

(ایمان شاہد)

تازہ ترین