خیبر پختو نخواہ فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو فیکٹریاں سیل کردیں، فیکٹریوں میں غیر معیاری شربت اور نمکو بنائی جارہی تھی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق رنگ روڈ پر شربت کے ساشے بنانی والی فیکٹری کی جانچ کی گئی، غیرمعیاری اجزاء اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔
چمکنی میں نمکو بنانے کی فیکٹری میں حشرات سے بھری خراب دال کا استعمال کیا جارہاتھا، دال میں حشرات بھی پائے گئے۔