• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’دھڑک‘کے ٹریلر لانچنگ میں جھانوی اور خوشی ماں کو یاد کر کے آبدیدہ

فلم’دھڑک‘کے ٹریلر لانچنگ میں جھانوی اور خوشی ماں کو یاد کر کے آبدیدہ

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سری دیوی نے کئی برسوں تک بولی وڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ کے آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جی ہاں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کی نئی فلم ʼدھڑکʼکے ٹریلر لانچنگ کی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گئی جس میں جھانوی کپور اور خوشی کپور سری دیوی کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں جبکہ اس موقع پر بونی کپور بھی اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود تھے۔کرن جوہر کی نئی بولی وڈ فلم’ دھڑک‘ مراٹھی فلم’سائرات‘ کا ہندی ورژن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ واضح رہے کرن جوہر کی پرڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال20جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین