• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کے رہنما شیخ زاید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فلم تیار

یو اے ای کے رہنما شیخ زاید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فلم تیار

دبئی (ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات کے رہنما شیخ زاید کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے بنائی جانے والی فلم تیار ‘ نمائش کے لئے جلد پیش کردی جائے گی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق استعماریہ نامی اس فلم میں دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین ڈاکٹر بی آر شیٹی نے75سالہ عرب بزرگ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی پوتی جمیلہ یاسمین کو متحدہ عرب امارات کے لئے شیخ زاید کی خدمات اور صدقہ جاریہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہیں۔ بزرگ اپنی پوتی کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اماراتی عوام کی ترقی کے لئے کس طرح جابجا درخت لگائے، اسپتال، اور اسکول تعمیر کئے۔رپورٹ کے مطابق23ممبر کرو نے فلم کو دو دن میں شوٹ کیا ہے۔

تازہ ترین