• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر پر 4بڑی میگا اسٹار اور میگا بجٹ فلموں کی ریلیز فائنل ہوگئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )عیدالفطر کے موقع پر اس مرتبہ اب تک 4بڑی میگا اسٹار اور میگا بجٹ فلموں کی ریلیز فائنل ہوگئی ہے جن میں فلمساز، ہدایتکار اور اداکار جاوید شیخ کی فلم وجود، مینوفر کی فلم سات دن محبت ان ، عمران ملک کی فلم آزادی اور محمود اختر کی فلم نہ بینڈ نہ باراتی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جاوید شیخ کی فلم وجود جیو کے تحت عام نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔ اس کے نمایاں فنکاروں میں دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، جاوید شیخ اور دیگر شامل ہیں جبکہ سات دن محبت ان میں ماہرہ خان ، شہر یار منور جاوید شیخ جبکہ فلم آزادی میں معمر رانا، سونیا حسین اور ندیم نمایاں ہیں جبکہ فلم نہ بینڈ نہ باراتی میں میکال نمایاں ہیں۔
تازہ ترین